نیشنل جونیئر سکواش کے 12 کوارٹرفائنلز مقابلے مکمل

نیشنل جونیئر سکواش کے 12 کوارٹرفائنلز مقابلے مکمل

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے چوتھے روز 12 کوارٹرفائنلز مقابلے مکمل ہوئے۔ تمام ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت لیے۔ انڈر 15 کے کوارٹرفائنلز میں نور زمان نے حذیفہ زاہد، طیبب رؤف نے عباس نواز ، محمد حمزہ نے محمد شعب عرفان کو، ولید خلیل نے سید حسنین کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 13 میں عثمان ندیم نے محمود محبوب ، محمد شعیب افضل نے ہرمام احمد ، انس بخاری نے احسان علی ، محمد حنیف نے یاسین خٹک کو ہر اکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 11 میں ورون آصف نے معین الدین ، عبداللہ نواز نے اذلان علی ، عبداللہ ندیم نے محمد زبیر کوہرایا۔

، مبین خان نے سیف اللہ ترین کو ہرا کر سیمی فائنل مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی