شدید مظاہروں کے باعث آئی پی ایل میچزچنائی سے منتقل

شدید مظاہروں کے باعث آئی پی ایل میچزچنائی سے منتقل

  

چنائی(نیٹ نیوز)پانی کے تنازع پر ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے باعث انڈین پریمیر لیگ کے میچز بھارتی شہرچنائی سے منتقل کر دیئے گئے۔بھارت کی مشرقی ریاست تامل ناڈو کے دارالخلافہ چنئی میں پڑوسی ریاست کرناٹکا کے ساتھ پانی کے تنازع کے حوالے سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔چنئی میں پانی کے معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج اس قدر شدت اختیار کر چکا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو زمینی سفر کے بجائے فضائی سفر کرنا پڑا۔دو روز قبل چنئی میں ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے پانی کے تنازع پر شدید احتجاج کیا اور اسٹیڈیم کے اندر موجود مظاہرین نے کھلاڑیوں پر جوتے بھی اچھالے۔بھارتی کرکٹ حکام نے ابتدائی طور پر چنئی سے میچز کے منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تاہم بعدازاں حکام میچز کی منتقلی پر رضامند ہو گئے۔نئے مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے بتایا کہ تامل پولیس ہمیں مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -