کیمرون کے بعدافریقہ کے 13 اتھلیٹس بھی غائب
گولڈ کوسٹ(سپورٹس رپورٹر) کیمرون کے 8 کھلاڑیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد کامن ویلتھ گیمز سے مزید 5 افریقی ایتھلیٹ بھی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ منتظمین نے تصدیق کی کہ روانڈا اور یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ سیرا لیون سے تعلق رکھنے والے 2 سکواش کے کھلاڑی بھی لاپتہ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔گیمز فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ گریوم برگ نے کہا کہ ہم معاملے کو بہت احتیاط سے دیکھ رہے ہیں، ہمارے پاس ان تمام لوگوں کے لیے سروس ہے جن کے پاس اس ملک میں رہنے کے لیے قانونی ویزا موجود ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ ایتھلیٹ ویزا ختم ہونے کے بعد بھی رکتے ہیں یا نہیں اور آیا وہ پناہ گزین کی درخواست تو نہیں دیتے، ہمیں صورتحال کا بغور جائزہ لینا ہو گا۔