ہو پ نے نئی اور پرانی کمپنیوں کی چارٹرڈ فرم کی نمبرنگ کو مسترد کر دیا

ہو پ نے نئی اور پرانی کمپنیوں کی چارٹرڈ فرم کی نمبرنگ کو مسترد کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نئی اور پرانی کمپنیوں کی چارٹرڈ فرم کی نمبرنگ کو مسترد کر دیا،پرائیویٹ حج سکیم کے خلاف بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ سازش کی گئی ہے جو قبول نہیں ،آر ایس ایم کے نمائندوں نے جو مانگا وہ دے دیا گیا ،کوٹہ ہولڈر سے ایک سال کی آڈٹ رپورٹ مانگی گئی نمبر3سال کے رکھے گئے،آر ایس ایم کی رپورٹ تضادات کا مجموعہ ہے چیلنج کریں گے،ہوپ نے ایک سال کی رپورٹ کا حکم دیا 3سال کی رپورٹ دینے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے،نمبرنگ کے بعد گریڈنگ کا ڈرامہ قبول نہیں کریں گے ،ایاٹا اور عمرہ ایگریمنٹ کے نمبرز نہیں دئیے گئے وزارت مذہبی امور آر ایس ایم کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے ورنہ ہم پنڈورا بکس کھولیں گے،حج کوٹہ ہولڈر اور نئی انرول کمپنیوں کی روزنامہ پاکستان سے خسوصی گفتگو،انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کسی جگہ کوٹہ ہولڈر کی سکیورٹنی کا ذکر نہیں کیا اس کے باوجود بلیک میلنگ جاری ہے کوٹہ ہولڈر کا احتساب اور سخت مانیٹرنگ وزارت مذہبی امور کی ٹیمیں کرتی ہیں اس کے باوجود کروڑوں روپے دے کر متنازعہ فرم سے آڈٹ زمینی حقائق کے منافی عمل ہے ۔

مزید : صفحہ آخر