ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان حج کوٹہ کی تقسیم کا تنازع ختم نہ ہو سکا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان حج کوٹہ کی تقسیم کا تنازعہ ختم نہ ہو سکا اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعدسپریم کورٹ کی طرف سے حج2018ء میں سرکاری سکیم کا کوٹہ 60فیصد اور پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ 40فیصد کا فیصلہ آنے کے بعد وزارت مذہبی امور اپنی ضد اورہٹ دھرمی پر قائم،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف وزارت مذہبی امور نے نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے،وزارت مذہبی امور نے RSMکی نمبرنگ کو بنیاد بنا کر نظر ثانی کی اپیل داخل کرائی ہے ،وزارت مذہبی امور کے سپریم کورٹ جانے کے فیصلے کو ملک بھر کے حج آرگنائزر ز نے پرائیویٹ سکیم کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے پرائیویٹ سکیم کے سارے عمل کو تاخیر کا شکار کرنے کا منصوبہ قرار دیا ہے ،جان بوجھ کر پرائیویٹ حج سکیم کو ناکام کرنے اور بلا وجہ تاخیر کا شکار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فیصلہ