حج کوٹہ کی تقسیم ،سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائے یا نہیں،وزارت مذہبی امورگو مگوں کا شکار
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2018ء کی تقسیم کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف وزارت مذہبی امور کی نظر ثانی کی اپیل ،وفاقی وزیر اور وفاقی وزیر مملکت کا علیحدہ علیحدہ موقف،وفاقی وزیر کے حلقے نظر ثانی کے حق میں جبکہ وزیر مملکت کے حلقے خلاف ،ان کا موقف ہے کہ غلط منصوبہ بندی ی وجہ سے وزارت اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس ہاری،ضد کی وجہ سے سپریم کورٹ سے خلاف فیصلہ آیا اب سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل سے بدنامی کے علاوہ کچھ ملنے والا نہیں ہے ۔