وزارت مذہبی امور نے نئی اور پرانی کمپنیوں کی سکیورٹنی کی فہرست ویب سایٹ پر چڑھا کر 15منٹ بعدہٹا دی

وزارت مذہبی امور نے نئی اور پرانی کمپنیوں کی سکیورٹنی کی فہرست ویب سایٹ پر ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے آر ایس ایم کی نئی اور پرانی کمپنیوں کی سکیورٹنی کے بعدنمبرنگ کی فہرست ویب سائٹ پر چڑھا کر 15منٹ بعد دوبارہ اتار لی،ملک بھر میں نئی اور پرانی کمپنیوں کے مالکان اضطراب کا شکار ،سپریم کورٹ نے 14اپریل تک فہرست ویب سائٹ پر لگانے کا حکم دیا تھا وزارت نے 15منٹ کے لیے فہرست چڑھا کر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیا اور 15منٹ بعد اعلیٰ عہدیدار کے فون آنے پر واپس اتار کر ملک بھر کے 28سو سے زائد کمپنیوں میں ہل چل مچا دی ہے ہر طرف سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فہرست

مزید : صفحہ آخر