اڈیالہ جیل کی صفائی مشرف کے لیے ہو رہی ہے ،کیپٹن (ر)صفدر

اڈیالہ جیل کی صفائی مشرف کے لیے ہو رہی ہے ،کیپٹن (ر)صفدر

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی صفائی جس کے لیے ہو رہی ہے وہ پروز مشرف ہیں کیونکہ وہ آئین توڑ کر چلے گئے تھے اب ان کی باری ہے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے اہم مہمان پرویز مشرف ہوسکتے ہیں ہم اڈیالہ ،ٹک قلعہ کوٹ لکھپت سارے کورسز کر گزرے ہیں نئے کورس والے مشرف ہی ہیں جن کے لیے اڈیالہ جیل کی صفائیاں ہورہی ہے مشرف کو اب آجانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا الٹراساؤنڈ ہوگیا اور شہادت کی سمری کو پاناما رپورٹ بنادیا گیا ۔

کیپٹن (ر)صفدر

مزید : صفحہ آخر