قائد مشکل میں ہو تو قدم سے قدم ملا کر چلنا میرا فرض ہے، پرویز رشید

قائد مشکل میں ہو تو قدم سے قدم ملا کر چلنا میرا فرض ہے، پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے راہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مجھے ڈان لیکس کی وجہ سے نکال دیا تھا لیکن پھر بھی ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں اور نواز شریف کے ساتھ مشکل وقت میں قدم سے قدم ملا کر چلنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جبکہ چودھری نثار کے پارٹی میں ہونے یا نہ نہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا نہ ہی ان کے کسی بیان پر تبصروں گا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہے کہ حکومت نے مجھے ڈان لیکس کے معاملے پر نکال دیا تھا لیکن پھر بھی میں ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ سچ عوام کے سامنے آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کے کسی بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ابور نہ ہی ان کے پارٹی میں ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی بات کر سکتا ہوں کیونکہ میں صرف اپنے بارے میں حتمی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہر طرح کے حالات میں پارٹی کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ قائد مشکل میں ہو تو قدم سے قدم ملا کر چلنا میرا فرض ہے اور نواز شریف کے ساتھ عدالت آنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں جبکہ نواز شریف کو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے لیکن وہ پھر بھی ان کا سامنا کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -