ڈاکٹر طاہر خلیل کی قائم مقام ایم ایس میو ہسپتال تعیناتی کیخلاف درخواست پر مدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیا

ڈاکٹر طاہر خلیل کی قائم مقام ایم ایس میو ہسپتال تعیناتی کیخلاف درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر طاہر خلیل کی قائم مقام ایم ایس میو ہسپتال تعیناتی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے شہری جاوید اقبال چوہان کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یہ قائم مقام کا عہدہ کیا ہوتا ہے اور ابھی تک مستقل تعیناتی کیوں نہیں کی گئی ہے ؟ کیس کی مزید سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -