پرویز مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو ان کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کے عہدہ سے ہٹانے کے لئے دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق فوجی صدر کے سیاسی جماعت کی صدارت کا عہدہ رکھنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 ء کے انتخابات میں نا اہل قرار دیا گیا،درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ نااہلی کی وجہ سے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت نا اہل قرار دیئے جانے والا شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا۔