کین کمشنر پنجاب کوکاشتکاروں کوادائیگیاں کروانے کاحکم

کین کمشنر پنجاب کوکاشتکاروں کوادائیگیاں کروانے کاحکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب کو شوگرملزسے کسانوں کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے اور رقم ادا نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اس سلسلے میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے ۔عدالت نے کین کمشنرکوکاشتکاروں کوادائیگیاں کروانے کاحکم دے دیا،عدالت نے برادرزشوگرملز سے وصول کی گئی 35کروڑ روپے کی رقم بھی کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں۔عدالت نے ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کے پاس جمع شدہ یہ رقم فوری طور پرجاری کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے کاشتکاروں کوادائیگیاں نہ کرنے کی صورت میں دریاخان،پتوکی شوگرملز کے خلاف کارروائی کاحکم بھی دیا ہے،عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کین کمشنر شوگرملزکے خلاف کارروائی کرکے ادائیگیوں کویقینی بنائے،کاشتکاروں نے شوگرملوں کو فروخت کئے جانے والے گنے کی ادائیگیاں نہ ہونے پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر