اردو کو سرکاری سطح پررائج کرنے کیلئے وفاقی و پنجاب حکومت کودوبارہ نوٹس

اردو کو سرکاری سطح پررائج کرنے کیلئے وفاقی و پنجاب حکومت کودوبارہ نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں اردو کو قومی زبان کی حیثیت سے سرکاری سطح پر رائج کرانے کے لیے درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر جواب داخل کرایا جائے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری کی درخواست پرسماعت کی جس میں اردو زبان کو قومی سرکاری سطح پر رائج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق اردو زبان کی اہمیت بتدریج کم ہو رہی ہے جس کی ایک وجہ اس زبان کو سرکاری سطح استعمال نہ کرنا ہے، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ قومی زبان اردو کو فروغ دینے کے لئے اس کامکمل نفاذ وقت کی ضرورت ہے ،سپریم کورٹ بھی اس بابت حکم جاری کرچکی ہے ۔اس لئے اسے سرکاری سطح پر رائج کیا جائے، درخواست پر مزید کارروائی 25 جون کو ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -