پتنگیں کٹ کر کسی کے بھی آنگن میں گریں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا: فاروق ستار

پتنگیں کٹ کر کسی کے بھی آنگن میں گریں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی)کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ۔ پتنگیں کٹ کر کسی کے بھی آنگن میں گرے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے کارکنان کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے اس پر جلد فیصلہ کرینگے۔صرف گیس کی فراہمی کا رونا رو کر کے الیکٹرک بری الذمہ نہیں ہوسکتی ہے ۔جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے اور کراچی کی بہت بری صورتحال ہے۔ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوارں کو دوسری جماعتوں میں دھکیلا گیا۔ پتنگیں کٹ کر کسی کے بھی آنگن میں گرے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ہر سال گرمیوں میں لوڈشیڈنگ شروع کر دیتی ہے صرف گیس کی فراہمی پر رونا روکر کے الیکٹرک اپنی زمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ آپ نے تھر میں ائیر پورٹ بنانے پر کیوں پیسے خرچ کئے تھر میں بنیادی ضروریات کا مسئلہ ہے اس پر زیادہ توجہ دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -