قومی اسمبلی ،مہاجرین کی سمگلنگ کے تدارک کا بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی ،مہاجرین کی سمگلنگ کے تدارک کا بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں مہاجرین کی سمگلنگ کے تدارک کا بل2018ء کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔بل پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ افضل ڈھانڈلہ نے پیش کیا،مہاجرین کی سمگلنگ کے تدراک کا بل2018ء کی اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کی گئی،جس کے بعد سپیکرنے گنتی کروائی جس کے تحت76لوگوں نے بل کی حمایت کی اور45 اراکین اسمبلی نے مخالفت کی۔ایم این اے شیخ روحیل اصغر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پکڑ کر بٹھاتے رہے تاکہ وہ بل کی مخالفت میں کھڑے نہ ہوں۔اکثریتی اراکین اسمبلی کی حمایت کی وجہ سے بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاس کرلیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر