بھٹہ مزدوروں کی بازیابی‘ جھوٹی درخواست پر 50ہزار روپے جرمانہ

بھٹہ مزدوروں کی بازیابی‘ جھوٹی درخواست پر 50ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کے لیے جھوٹی درخواست دائر کرنے پر درخواست گزر کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔بھٹہ مزدوروں نے عدالت میں پیش ہو کر حبس بے جا میں رکھنے کی نفی کر دی ،جسٹس محمد قاسم خان نے گجرات کے رہائشی مظفر کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کوانے کی استدعا کی گئی تھی کہ بھٹہ مزدروں نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ بھٹہ مالک نے حبس بے جا میں نہیں رکھا ہے ،بھٹہ مزدورں نے عدالت کو بتایا کہ بھٹہ مالک قانون کے مطابق معاوضہ ادا کرتا ہے اور تعلیم سمیت تمام سہولیات دے رکھی ہیں ،عدالتی حکم پر تھانہ رحمانیہ گجرات پولیس نے بھٹہ مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا،بھٹہ مزدوروں نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار مظفر بھٹی کی جھوٹی درخواست خارج کر کے کارروائی کا حکم دے، عدالت نے درخواست گزار کو جرمانے کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -