نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی تین الگ الگ درخواستیں خارج کر دی عدالت نے درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی تین الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی دو درخواستیں ڈی جی سول ایوایشن کی تقرر کے خلاف دائر کی گئی تھی جس میں نواز شریف پر عدالتی فیصلے کے برعکس آئیر مارشل ریٹائرڈ خالد قریشی کو ڈی جی سول ایوایشن لگانے جانے کا الزام تھا درخواستیں محمود اختر نقوی اور پاکستان آئیر لائن پائلٹ ایسوسیشن نے دائر کر رکھی تھی جبکہ نواز شریف کے خلاف تیسری درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کر رکھی تھی ۔

مزید : صفحہ اول