ناقص اشیا ء خوردونوش و صفائی انتظامات پر5 فوڈ پوائنٹس سر بمہر

ناقص اشیا ء خوردونوش و صفائی انتظامات پر5 فوڈ پوائنٹس سر بمہر

  

لاہور (کامرس رپورٹر )پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ناقص اشیا ء خوردونوش کی موجود گی اور صفائی کے ناقص انتطامات پر5مختلف فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیئے۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اْصولوں کی خلاف ورزی پر44,000کے جرمانے عائد کیے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماڈل ٹاؤن اورکوٹ عبدالمالک کے علاقوں میں کارروائی کر تے ہو ئے ذیشان فوڈ پراڈکٹ اورکراچی چٹخارہ باربی کیوکومس برانڈنگ،گندے آئل کے استعمال،حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لبرٹی مارکیٹ میں چیکنگ کر تے ہو ئے کراچی ماسٹر فوڈز،اصل کراچی پراٹھا اور کراچی سلور سپون کوپروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی،خراب آئل،گندے برتنوں کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سربمہر کر دیا۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران صدیق کباب شاپ،الفضل ریسٹورنٹ،آئس فوڈ اور وکٹوریا سٹور کو زائدالمیعاد اشیاء4 کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر اور مضرصحت گھی کے استعمال اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،فوڈ کٹس نہ پہننے،،خراب آئل اور ناقص مصالحہ جات کی موجودگی پر 44,000کے جرمانے عائد کر دیے۔مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعد دفوڈ پوائنٹس،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز،مِلک پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -