شامی شہریوں پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال شرمناک ہے :رسول بخش رئیس

شامی شہریوں پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال شرمناک ہے :رسول بخش رئیس

  

ممتاز تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ملک شام میں جاری خانہ جنگی میں اپنے اپنے مفادات کے لئے برسر پیکار ہیں۔ شام کے صدر بشار الاسد اپنے ہی ملک کے شہریوں پر کیمیکل ہتھیار وں کااستعمال کر کے جس سفاکی اور درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے وہ شرمناک ہے اور روس اس سفاکی اور درندگی میں بشار الاسد کا ساتھ دے کر اس کا نہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے پچھلے 7برسوں میں 6لاکھ شام شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور 15سے 20لاکھ شامی شہری بے گھر ہو چکے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف روس اور امریکہ شام میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں اور دوسری طرف وہ اپنے سفاکانہ طرز عمل سے اس جنگ میں کود کر اپنے مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں جو قابل شرم ہے۔ شام میں خانہ جنگی سے فی الحال تو عالمی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں مگر مستقبل قریب میں عالمی طاقتوں کی حد درجہ دخل اندازی سے عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -