سپریم کورٹ کے حکم پر6سالہ بچی مبشرہ کی قبر کشائی، نمونے فورنزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے

سپریم کورٹ کے حکم پر6سالہ بچی مبشرہ کی قبر کشائی، نمونے فورنزک کیلئے ...

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے حکم پرجڑانوالہ میں درندگی کانشانہ بننے والی چھ سالہ مبشرہ کی قبرکشائی کی گئی۔ تحقیقاتی ٹیموں نے نمونے فورنزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مبشرہ کی قبر کشائی کی گئی۔میڈیکل ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے نمونے فورنزک لیبارٹری بھجوا دئیے،رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔مبشرہ کے والدین نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے پوسٹمارٹم رپورٹ تبدیل کی۔

مزید : صفحہ آخر