شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران خصوصی ورد

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران خصوصی ورد

اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران دعاؤں کے ساتھ ساتھ خصوصی ورد بھی شروع ہو گئے،مولوی نعیم بٹ نے احاطہ عدالت میں ورد کرنا شروع کر دیا۔ جمعرات کو مولوی نعیم احاطہ عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدرکے کیس کی سماعت کے دوران مسلسل ورد کرتے ہوئے نظر آئے، مولوی نعیم بٹ گزشتہ دو پیشیوں سے مسلسل احتساب عدالت میں آ رہے ہیں اور وہ نواز شریف کی کمرہ عدالت موجودگی تک ورد کرتے رہتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول