نواز شریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوا : مریم اورنگزیب

نواز شریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوا : مریم ...

  

اسلام (سٹاف رپورٹر)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،جمہوریت کے استحکام اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں صحافیوں کی جانب سے دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملک بھر میں (ن) لیگ کے لگا ئے منصوبے نظر آتے ہیں، نوازشریف کے بنائے منصوبوں کا اگر روز افتتاح کیا جائے تو دن کم پڑ جائینگے، اربوں روپے سے لگائے منصو بو ں میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ،نوازشریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوا، عمران خان آصف زرداری کو چور ڈاکو کہتے تھے ،پھر ان سے ہاتھ ملالیا، آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہوگا، شہباز شریف نے پنجاب کو رول ماڈل بنادیا ہے ۔

نیب کے گواہ واجد ضیاء نے بھی نواز شریف کیخلاف تنخواہ لینے کے ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کیاہے ، عمران خان کے بنی گالہ گھر سے متعلق دستاویزات جعلی نکلی ہیں ۔ آصف زرداری سے متعلق نیب میں ریکارڈ کو غائب کردیا جاتا ہے اور پرویز مشرف جیسے آمر کو جانے دیا گیا،کسی نے نہیں پوچھا۔ انہو ں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا وہ بتائیں آنگے جو ایم پی اے بکے ہیں ان کو پارٹی سے کیوں نہیں نکالا ۔ کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالنی چاہئے۔اب پورے پاکستان میں ایک ہی نعرہ ہے ’ووٹ کو عزت دو‘۔ جمعر ات کو چترال پریس کلب کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیر مملکت اطلاعات کا مزید کہنا تھا حکومت نے صحا فیوں کیلئے ویج بورڈ کا اعلان بھی کیا ہے۔ عوام تک سچائی پہنچانے کیلئے صحافی اپنے قلم سے کردار ادا کریں۔ جمہوریت کیلئے جاری جد و جہد میں چترال پریس کلب کا کردار نمایاں ہے۔چترال ایک خوبصورت خطہ ہے جہاں ہزاروں سیاح جاتے ہیں، ملکی سیاحت کے شعبے میں چترال کا بہت بڑا نام ہے،پاکستان میں آنیوالے سیاح صرف چترال کا نام سن کر آتے ہیں۔ ماضی میں چترال کئی ماہ تک ملک کے دوسرے علا قو ں سے کٹ جاتا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے موسمی حالات کی وجہ سے چترال کے کٹ جانیوالے مسائل کو حل کیا، لواری ٹنل تعمیر کر کے چترال کے لوگوں کا رابطہ ہمیشہ کیلئے بحال کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔ حکومت نے ملک میں ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے لگا ئے ، جہا ں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ ہوگی، بجلی چوری روکنے کیلئے بھی متعلقہ وزارت کام کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -