تحر یک لبیک یارسولؐ کے کارکنان کا ڈاکٹر اشرف جلالی کی گاڑی پر حملہ

تحر یک لبیک یارسولؐ کے کارکنان کا ڈاکٹر اشرف جلالی کی گاڑی پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) تحر یک لبیک یارسولؐ کے کارکنان نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اشرف جلالی کی گاڑی پر حملہ کر دیا ‘گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘گاڑی پر شدید پتھراؤ سے شیشے بھی توڑ دےئے ‘گاڑی کے چاروں ٹائرز کو بھی پنکچر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اشرف جلالی منڈی بہاؤالدین خطاب کیلئے جا رہے تھے تواسی دوران فیض پور انٹر چینج کے قر یب تحر یک لبیک یارسول ؐکے کاکنوں نے انکی گاڑی کو روک لیا اور انکے گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ڈاکٹر اشرف جلالی کے خلا ف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے انکی گاڑی کے چاروں ٹائرز کو بھی پنکچر کر دیا اور انکو آگے جانے سے روک دیا اوراس موقعہ پر دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے ۔
حملہ

مزید :

صفحہ اول -