صادق آباد ،چار افراد نے پولیو ورکر پر تشدد کر کے بازو توڑ دیا

صادق آباد ،چار افراد نے پولیو ورکر پر تشدد کر کے بازو توڑ دیا

صادق آباد (صباح نیوز) صادق آباد میں چار افراد نے پولیو ورکر پر تشدد کر کے بازو توڑ دیا۔صادق آباد کے علاقے موضع گوٹھ عالو میں پولیو ورکر انیس الرحمان کو چار ملزموں نے تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ورکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچے تو گھر میں موجود شخص نے قطرے پلوانے سے انکار کر دیا۔اس دوران پولیو ورکر سے جھگڑا ہو گیا، جس کے بعد ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیو ورکر انیس الرحمان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔واقعہ کے بعد تھانہ کوٹ سبزل پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیو

مزید : صفحہ آخر