افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں : ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں : ترجمان دفتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا افغانستان کا دورہ نہایت مفید اور کامیاب ثابت ہوا، دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات سمیت خطے میں امن وامان قائم کرنے کیلئے بات چیت کی گئی ۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کے ساتھ مزاکرات بہت ضروری ہیں۔بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ترکی اور ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے وزائے خارجہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیانات جاری کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز دفترخارجہ میں بیجنگ سے سکائپ کے ذریعے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیر میں کیے جانے والے حالیہ مظالم پر وزیر خارجہ نے ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔جس کے بعد ایران ، ترکی اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیانا ت جاری گئے ۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے متعلق او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے باقی ممالک کو اعتماد میں لے گا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 8-10اپریل کے دوران باؤ فورم میں شرکت کے دوران چین کے صدر شی پنگ کے ساتھ ملاقات کی ، چین نے خطے میں امن وامان قائم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کاساتھ دینے کابھی اعادہ کیا۔دونوں راہنماؤں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تفصیلی بات چیت کی۔ امریکی سفارتخانہ کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف عمانیویل کی کا رحادثہ کے معاملے پر ترجمان دفترنے کہا کہ معاملے کی ایف ، آئی، آر درج کرلی گئی ہے،ا مریکہ کے سفارت خانے نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، پاکستان سارک اجلاس کروانے کیلئے تیار تھا ، اب بھی پاکستان سارک سربراہ اجلاس کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔

مزید :

صفحہ اول -