نگران وزیر اعظم کی نامزدگی ، خورشید شاہ آج ایم کیو ایم پاکستان سے مشاورت کریں گے
اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ آج ( جمعہ کو ) ایم کیو ایم پاکستان سے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے معاملے پر مشاورت کریں گے ۔ ملاقات طے پا گئی ہے ۔ اپوزیشن کے درمیان دیگر اہم سیاسی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے مشاورت کے سلسلے میں اپوزیشن لیڈر نے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی آج اپوزیشن لیڈر سے ملیں گے سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔