مقبوضہ کشمیر،گرینیڈ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر،گرینیڈ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی

  

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک گرینیڈ دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم افراد نے پلوامہ تھانے کے اندر گرینیڈپھینکاجس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی پلوامہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دو اہلکاروں کے زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -