امریکی سفارتکارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی سفارتکارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(آن لائن) امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شہری عتیق بیگ کے معاملے پر سفارت کار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شہری عتیق بیگ کے والد محمد ادریس کی جانب سے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور پولیس کو شفاف تحقیقات کر نے کا حکم دینے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں جس پر وکیل نے کہا کہ کرنل جوزف سفارت کار ہے لہذا اس کے خلاف جنیوا کنونشن کے تحت کارروائی کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوط کر لیا ہے ۔درخواست میں کرنل جوزف، ایس ایچ او کوہسار، آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -