4جوانوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے ، بھارتتی فوج کی گولہ باری سے آزاد کشمیر میں 19زخمی

4جوانوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے ، بھارتتی فوج کی گولہ باری سے ...

  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف حریت قیادت کی کال پر وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق گزشتہ روز کلگام میں 4 نوجوانوں کی شہادت کیخلاف حریت قیادت کی کال پر جمعرات کو مکمل ہڑتال کی گئی اور نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد بھارت کیخلاف مظاہرے کیے گئے ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جا نب سے ہڑتال کی کال پر وادی بھر میں دکانیں ، سکول بند اور ٹریفک معطل رہی ، بھارتی پولیس نے گزشتہ روزہی یاسین ملک کو گرفتار اور میر واعظ عمر فا ر وق ، سید علی گیلانی، محمد اشرف صحرائی ، مختار احمد وازہ، محمدیوسف نقاش،ہلال احمد وار، جاوید احمد میر، بلال صدیقی، ظفر اکبر بٹ اورمحمد اشرف لایہ کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند کردیا تھا۔ جموں خطے کے علاقے بانیہال میں بھی ہڑتال کی گئی۔ فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں محا صر ے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار نوجوان شرجیل احمد، بلال احمد، فاضل الٰہی اور اعجاز احمد شہید کر دیئے تھے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کولگام اور سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ کر دی تھیں، تاہم نوجو ا ن خاص طور پر طلبا ء نے پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سرینگر اور سوپور میں کشمیر یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف ایگری کلچر سائنسز ایند ٹیکنا لو جی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سمیت مختلف مقامات پر زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے۔ طلباء نے آزادی اور پا کستا ن کے حق اور بھار ت کیخلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ بڑی تعداد میں طالبات نے بھی ہوسٹلوں سے باہر آکر احتجاجی مظاہرے کیے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے گزشتہ روزمقبوضہ وادی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا تھاجبکہ کشمیری یونیورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے تھے۔ ٹرین سروس اور وادی کے تمام جنوبی اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھی گئی۔ضلع کپواڑہ کے علاقوں درگمولہ اور بمہامہ میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ سرینگر کے علاقے وانگپورہ میں بھی بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ’قتل عام بند کرو‘،’ کشمیریوں کی نسل کشی بند کرو‘ کے نعرے لگائے۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے کولگام میں شہید کئے گئے نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آجبروز جمعہ کو بھی ضلع کشتواڑ میں ہڑتال کی جائے گی۔ ہڑتال کی کال جامع مسجد کشتواڑ کے امام فاروق احمد کچلو نے دی ہے۔ادھر نامعلوم حملہ آوروں کی طرف سے ضلع پلوامہ میں ایک تھانے پر گرینیڈ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔

کشمیر ہڑتال

مزید :

علاقائی -