کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ،کے الیکٹرک نے پھر گیس کی کمی کا جواز پیش کردیا

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ،کے الیکٹرک نے پھر گیس کی کمی کا جواز پیش کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائدمیں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کے الیکٹرک نے ایک بار پھر معاملہ گیس کمپنی پر ڈال دیا ہے۔کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی پاور کمپنی کے الیکٹرک اور اور گیس کمپنی سوئی سدرن کے درمیان تنازعے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، دونوں اداروں کے درمیان تنازع کے باعث کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔نیپرا نے بھی کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا ہوا ہے اور نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم تین روز کے دورے پر کراچی میں ہے، ٹیم آج بھی شہر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جب تک گیس کی کمی پوری نہیں ہوگی، لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی۔دوسری جانب ترجمان پاور ڈویڑن نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی ذمیداری ہے، وہ خودمختار ہے۔علاوہ ازیں ترجمان پاور ڈویڑن کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 16 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے اور بجلی کی طلب 15ہزار 650 میگا واٹ ہے، اس طرح سسٹم میں 350 میگا واٹ اضافی بجلی موجود ہے۔ 10 فیصد سے زائدلائن لاسز والے فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ فیڈر کے حساب سے مختلف رکھا گیا ہے، دورانیہ 2 سے 6 گھنٹے کے درمیان ہے۔

لوڈ شیڈنگ

مزید : علاقائی