برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی سے بھارتی لابی پریشان

برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی سے بھارتی لابی پریشان

  

نئی دہلی (صباح نیوز)برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی سے بھارتی لابی پریشان ہو گئی ، وہمشترکہ اعلا میے میں سالسبری واقعہ کا ذکر نہیں چاہتا۔ بھارت شام میں کیمیائی حملے پر بھی سخت الفاظ کے استعمال پر اختلاف رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی19 اور20 اپریل کو برطانیہ میں ہونے والے دولت مشترکہ کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔ کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ مشترکہ اعلامیہ میں برطانیہ میں روس کے ڈبل ایجنٹ کو زہریلی گیس کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی جائے گی جبکہ شام میں بشار الاسد کے باغیوں کے خلاف کیمیائی حملے پر بھی سخت الفاظ استعمال کئے جائیں گے۔بھارت اور روس کے تعلقات کے حوالے سے بھارتی لابی اعلامیہ میں سالسبری کے واقعہ کا ذکر نہیں چاہتا اور نہ ہی شام میں کیمیائی حملے پر سخت الفاظ کے استعمال پر اختلاف رکھتا ہے۔ بھارت برطانیہ میں دولت مشترکہ کانفرنس کے اعلامیہ سے سخت پریشان ہے۔

مزید :

علاقائی -