شام میں کیمیائی حملوں کی ذمہ دار اسد انتظامیہ’’ثبوت ‘‘ موجود ہیں : امریکہ

شام میں کیمیائی حملوں کی ذمہ دار اسد انتظامیہ’’ثبوت ‘‘ موجود ہیں : امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان بیورو چیف) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے شام میں مہلک کیمیائی حملے کی ذمہ دار ی بشار الاسد انتظامیہ پر عائد کرتے ہوئے بتایا امریکہ کے پاس اس کا ’’خاصہ ثبوت‘‘ موجود ہے۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ اس حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں جس میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں شہری ہلاک ہو گئے تھے ۔ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ جنگی تھیٹر میں موجود اس کارر و ا ئی کی ذمہ دار افواج پر جدید میزائلوں سے حملہ بھی کر سکتا ہے،تاہم امریکی سفیر نکی بیلی نے ’’این پی سی نیوز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے حملہ کرنے کی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا شام میں امریکی کارروائی سوچ سمجھ کر کی جائے گی، ہمیں مکمل یقین ہے شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہو ئے ہیں اور اس حوالے سے امریکہ کے شام کیساتھ ماضی میں بھی مسائل پیدا ہوتے رہے ہیں۔ ہم نے اس تھیٹر میں59ٹو ماہاکس میزائل بھیج رکھے ہیں لیکن وہ بھی کیمیائی ہتھیار استعمال کرنیوالوں کو باز نہیں رکھ سکے، امریکی سفیر سے مزید بتایا صدر ٹرمپ شام کی صورتحال پر نیشنل سکیورٹی کونسل سے مشاورت میں مصروف ہیں اور ان کے سامنے جو آپشنز رکھ دےئے ہیں ان میں شام پر میزائلوں سے حملہ بھی شامل ہے۔
امریکہ

مزید :

علاقائی -