الیکشن کمیشن ،نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر سیالکوٹ ،گجرات اور نارووال کے اعتراضات کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن ،نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر سیالکوٹ ،گجرات اور نارووال کے ...

اسلام آباد ( آئی این پی) الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع سیالکوٹ ،گجرات اور نارووال کے اعتراضات کا فیصلہ محفوظ کر لیا، ( آج) جمعہ کو ضلع گوجرانوالہ ،منڈی بہاؤ الدین اور خوشاب کے اعتراضات پر سماعت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی جس میں ضلع سیالکوٹ ،گجرات اور نارووال کی مقررکی گئی تمام اپیلوں کوسنا گیا۔

، ضلع گجرات کی حلقہ بندیوں پر 14اعتراضات دائر کئے گئے تھے ، سیالکوٹ کی حلقہ بندیوں پر 23اعتراضات جبکہ نارووال کی حلقہ بندیوں پر 14اعتراضات دائر کئے گئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، ضلع سیالکوٹ اور نارووال کی اپیلوں کا فیصلہ(آج) بروز جمعہ کو سنایا جائے گا۔ جبکہ ضلع گجرات کی اپیلوں کا فیصلہ 14اپریل 2018ء کوسنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن میں ( آج) ضلع گوجرانوالہ ،منڈی بہاؤ الدین اور خوشاب کے اعتراضات پر سماعت کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن

مزید : علاقائی