اسرائیلی فوج کی غزہ پر توپ خانے سے بمباری

اسرائیلی فوج کی غزہ پر توپ خانے سے بمباری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے الزیتون کالونی میں توپ کے 15 گولے برسائے۔
مقامی شہریوں نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے گولے ایک ویران علاقے میں گرے جن کے چھروں سے بعض گھروں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بمباری

مزید :

علاقائی -