سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ معطل کردی

سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ معطل کردی

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے صدر نے میتھری پالا سری سینا نے غیر متوقع طور پر پارلیمنٹ کو تقریباً ایک ماہ کیلئے معطل کردیا ان کا یہ اقدام ان کے اور ان کی یونٹی حکومت کے وزیر اعظم کے درمیان اقتدار کی جنگ کے بعد سامنے آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی حکم نامے میں میتھری پالا سری سینا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا۔

واضح ر ہے حالیہ ہفتوں میں میتھری پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانل وکریماسنگھے کی ذمہ داریاں کم کرتے ہوئے ان سے ملک کے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنیوالے نیشنل آپریشنز روز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔

مزید : علاقائی