لاپتہ افراد کیس ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری

لاپتہ افراد کیس ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں 50 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں 50 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں اور عزیزوں کی بازیابی کے لئے عدالت سے استدعا کی شہری شاہزیب اور دیگر کو مختلف علاقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا کئی ماہ اور سال گزر چکے ہمارے پیاروں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد 50 سے زائد درخواستوں پر ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخر لاپتہ افراد کہا ہے تفصیلی جواب سے آگاہ کریں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -