ن لیگ کی خواتین چوں چوں کرتی ہیں کام نہیں کرتیں،شیریں مزاری

ن لیگ کی خواتین چوں چوں کرتی ہیں کام نہیں کرتیں،شیریں مزاری

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے انداز گفتگو سے جمعرات کو بھی قومی اسمبلی میں قہقہے گونج اٹھے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ ن لیگ کی خواتین پیچھے بیٹھیں چوں چوں نہ کریں، ن لیگ کی خواتین چوں چوں کرتی ہیں کام نہیں کرتیں۔ڈاکٹر شیریں مزاری کے جملے پرارکان کاشور شرابہ شروع ہو گیا۔اسپیکر ایاز صادق نے شیریں مزاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مصیبت کو دعوت دے رہی ہیں۔اسپیکرایازصادق کی ہدایت پربولیں ، پیچھے بیٹھی خواتین چوں چوں کررہی ہیں ۔اسپیکر نے کہا کہ رولنگ دیتا ہوں کہ آپ سمیت خواتین چوں چوں نہیں کرتیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول