شہباز شریف 14اپریل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

شہباز شریف 14اپریل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہباز شریف 14اپریل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔وہ اپنے دورے کے دوران پارٹی رہنماں کے اجلاس کی صدارت کے ساتھ ناراض رہنماں کو منانے کے لیے بات چیت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ایک طویل عرصے کے بعد کراچی کا دروہ کریں گے ۔میاں شہباز شریف 14اپریل کو کراچی پہنچیں گے ۔اپنے دو روزہ دورہ کراچی کے دوران میاں شہباز شریف پارٹی رہنماں سے ملاقات کریں گے اور آئندہ انتخابات سمیت پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ میاں شہباز شریف سندھ میں پارٹی کے سینئر ناراض رہنماں کی ناراضی دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے اور ان کی کئی ناراض رہنماں سے ملاقات متوقع ہے ۔ زرائع کے مطابق میان شہباز شریف نواز لیگ کے بلدیاتی نمائندوں سے بھی ملاقات کرینگے۔