شہباز شریف دورہ سندھ کے دوران بڑے سرپرائز دیں گے :رانا مشہود

شہباز شریف دورہ سندھ کے دوران بڑے سرپرائز دیں گے :رانا مشہود

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ قانون اور انصاف سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ لاڈلے کے لئے قانون کچھ اور نوازشریف کے لئے کچھ اورخیبر پختون خوا میں ہم نے تحریک انصاف کی پہلی وکٹ گرادی ہے اب وہاں لائن لگادیں گے، اور آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی،شہباز شریف ہفتہ کو سندھ کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں وہ یہاں بڑے بڑے سرپرائز دیں گے کراچی میں لوگوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سنیٹر سلیم ضیاء، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی، سیکریٹری جنرل شاہ محمد شاہ،علی اکبر گجر، کھیل داس کوہستانی،اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔رانا مشہود نے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جو پورے پاکستان کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ہم سمجھتے ہیں کراچی اور سندھ کو ترقی کے سفر کا آغاز کرنا چاہئے سندھ میں کسانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ان کے حقو ق ملنا چاہئے، جو لوگ پنجاب پر تنقید کرتے ہیں انھیں یہ بات بھی دیکھنا چاہئے کہ وہاں اسپتال اور تعلیمی ادارے اس اعلی معیار کے ہیں سندھ سمیت پورے ملک سے وہاں علاج کے لئے لوگ آتے ہیں اور تعلیمی اداروں ملک بھر سے طلباپنجاب آکر تعلیم حاصل کر رہے ہیں،لیکن ہم چاہتے ہیں جو سہولتیں پنجاب میں ہیں وہ پورے ملک میں ہونی چاہیں اور عوام کو تمام بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر ملنے چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ 2013میں ہماری حکومت کے آنے کے بعد سندھ میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جن میں گرین لائن بس، ایکسپریس وے، اور دیگر چاہیں ، جہاں تک کراچی پیکیج کی بات ہے تو اس پیکیج کی کچھ رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے جو باقی رہ گئی وہ بھی ادا کردی جائے گی اس سلسلے میں میری گورنرسندھ سے بات ہوئی ہے۔ہماری حکومت کا کراچی کے عوام کے لئے سب سے بڑا تحفہ امن کا تحفہ ہے۔ہماری حکومت نے کراچی کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے اس کا کریڈٹ کسی اور کو نہیں ہماری حکومت کو جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت اداروں کی عزت کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو انھوں نے اگلے روز وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا۔جبکہ لاڈلے نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ پر حملہ کیا، بنی گالا غیر قانونی تھا اور اس کے اصل مالکان غیر ملکی تھے۔اس پر غیر قانونی تعمیرات کی گئیں لیکن اس لاڈلے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی قانون اور انصاف سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے۔جہان تک نواز شریف کے بیانات کا تعلق ہے تو اظہار رائے ان کا جمہوری حق ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف ہفتہ کے روز دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران بڑے بڑے سرپرائز دیں گے۔بڑی بڑی شمولیتیں ہوں گی ان کے اس دورے کے بعد سے مسلم لیگ ن کی تنظیمی کمزوریوں کو دور کیا جائے گا۔یہ تو ان کے دورے کا آغاز ہے اس کے بعد صدر مسلم لیگ شہباز شریف کے کراچی اور اندرون سندھ کے طوفانی دوروں کا آغاز ہوجائے گا۔وہ حیدرآباد ، سکھر ، سندھ کے تمام اضلاع کے دورے کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ شہباز شریف ہفتہ کی صبح بجے کراچی ائرپورٹ پہنچیں گے ، اور وہاں سے وہ سیدھے گورنر ہاس پہنچیں گے۔ جہاں ان کی تاجروں،صنعتکاروں، وکلاپارٹی رہنماں اور کارکنوں سے ملاقاتیں ہوں گی ، اس کے علاوہ وہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ورکرز کنوینشن سے بھی خطاب کریں گے۔انھوں نے کہا کہ میں کراچی کی ماں ، بہنوں، اور نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلم لیگ ن میں شامل ہوں ہم کراچی کو بھی لاہور کی ترقی یا فتہ اور خوبصورت شہر بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن تحریک انصاف کی ایک وکٹ گرائی ہے اب ہم وہاں لائن لگادیں گے۔ اور آئندہ انتخابات میں وہاں مسلم لیگ ن کے حکومت ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول