چائلڈ ایکٹ کے تحت ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا

چائلڈ ایکٹ کے تحت ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا

سوات (بیورو رپورٹ)ملزم افراسیاب پر جرم ثابت ، ملزم زیر دفعہ 377پی پی سی 7سال قید بامشقت، 20ہزار جرمانہ وبصورت عدم ادائیگی جرمانہ تین ماہ قیدمحض، زیر دفعہ 53 چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 7سال قید سخت ودس لاکھ روپے وبصورت عدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ ماہ قیدمحض اور زیرد فعہ 506 پی پی سی کے تحت 6ماہ قیدبامشقت و پانچ ہزار روپے جرمانہ وبعدم ادائیگی جرمانہ ایک ماہ قید محض گزارنے کا سزایاب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جناب ظفر اقبال خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ضلع قاضی صاحب سوات کے عدالت میں مقدمہ بعنوان 249249سرکار بنام افراسیاب،، زیر سماعت تھا جس کا فیصلہ گذشتہ روز سنادیاگیا۔ ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اس کو سیکشن 377پی پی سی 7سال قید بامشقت گزارنے کی سزا سنائی گئی، ساتھ ہی ملزم کو 20ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم مزید تین ماہ قید محض گزارے گا۔ ملزم کو زیر دفعہ 53چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 7سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا سزایاب کیاگیا ہے ، عدم ادائیگی کی صورت میں مزیدچھ ماہ قید محض گزارے گا ۔ اسی طرح زیر دفعہ 506 پی پی سی ملزم کو 6ماہ قید بامشقت و پانچ ہزار روپے جرمانہ کا سزایاب کیاگیا ہے ۔ ملزم کوجرمانہ کے عدم ادائیگی کی صورت میں ایک ماہ قید محض گزارنے کا سزایاب کیاگیا ہے۔ یادر ہے کہ ملزم 10/11سالہ بچے کے ساتھ زنا بالجبر کے مقدمہ میں ملوث تھا۔ پراسیکوشن کے جانب سے فواد احمد اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹر نے مقدمہ کی پیروی کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول