ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کی طرف سے ڈینگی اور ملیریا سے بچاو کی آگاہی مہم

ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کی طرف سے ڈینگی اور ملیریا سے بچاو کی آگاہی مہم

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کی طرف سے ڈینگی اور ملیریا سے بچاو کی آگاہی مہم کامیابی سے جاری ۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کا چارسدہ میں ترنول اڈہ میں ایک روزہ خصوصی ڈینگی بچاؤ کے حوالے کیمپ کا انعقاد ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کا چارسدہ میں ترنول اڈہ میں ایک روزہ خصوصی ڈینگی بچاؤ کے حوالے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ملک اشفاق نے کہا کہ مہم کے دوران ریسکیو1122 نے صوبائی حکومت کے احکامات, تعاون اور مالی معاونت کے ساتھ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس بس یونٹ کو بھی شامل کیا جس میں بخار سے لیکر منی آپریشنز, لیبارٹری, بلڈ بینک اور انتہائی نگہداشت یونٹ تک کی تمام سہولیات اور پیشہ ورانہ اہلکاروں موجود ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بس یونٹ سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر نے میں مفت ڈینگی ٹیسٹ کرائے گئے جس پر چارسدہ کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریسکیو1122 ایک فلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122 چارسدہ کے مختلف علاقوں میں بھی ڈینگی سے بچاؤ مہم جاری رکھے گی۔

Bac

مزید : پشاورصفحہ آخر