ضلعی حکومت کا نمک منڈی فوڈسٹریٹ میں سی سی ٹی ویکیمرے اور کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

ضلعی حکومت کا نمک منڈی فوڈسٹریٹ میں سی سی ٹی ویکیمرے اور کنٹرول روم قائم کرنے ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی حکومت کا تکمیل کے آخری مراحل میں نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اورخصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ‘ نمکمنڈی فوڈسٹریٹ ضلعی حکومت کا تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کوروایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے مکمل محفوظ ماحو ل فراہم کیاجائیگا‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تکمیل کے آخری مراحل میں ضلعی حکومت کے اہم منصوبے نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمد طارق ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران خان‘ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ‘ انجینئر ریاض احمد ‘نمکمنڈی بازار کے رہنماؤں ناصر خان ‘حاجی خان بازاور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ضلع ناظم نے تکمیل کے آخری مراحل میں جاری نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کے اہم حصو ں کا دورہ کیا جبکہ موقع پر موجود تاجروں سے معلومات حاصل کی اس موقع پر ضلع ناظم نے سیکیورٹی کے پیش نظر نمکمنڈی فوڈسٹریٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوارڈنیشن کو نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کے افتتاح سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کردئیے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کاکہناتھا کہ ضلعی حکومت کے میگا پراجیکٹ نمکمنڈی فوڈسٹریٹ تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا اور مہمانوں کو روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے مکمل محفوظ ماحول فراہم کیاجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -