ڈیرہ پولیس کی کارروائی کے دوران ایک کلو ہیروئن واسلحہ برآمد ،4 گرفتار

ڈیرہ پولیس کی کارروائی کے دوران ایک کلو ہیروئن واسلحہ برآمد ،4 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے مدینہ کالونی ،موسی ٹاؤن اور مریالی کے علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک کلو سے زائد ہیروئن اور اسلحہ برآمد کر کے چار ملزمان دھر لیئے ،قمار بازی کی محفل پر چھاپے کے دوران دس ہزار روپے سے زائد کی رقم ،تاش اور چار موبائل برآمد کر کے پانچ ملزمان گرفتار کرلیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے پولیس نفری کے ہمراہ مدینہ کالونی ،موسی ٹاؤن اور مریالی کے علاقوں میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران 1070گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ ایک پستول اور گیارہ کارتوس بھی برآمد کر لیئے ،پولیس نے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا ناقص سیکورٹی پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا قمار بازی کی محفل پر ڈیرہ بورڈ کے قریب چھاپہ مارا چھاپے کے دوران ظفر اقبال بلوچ ،اعجاز اعوان سکنائے کچی پائند خان ،فرید سکنہ شاہجہان شہید ٹاؤن سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیئے ،پولیس نے اس موقع پر چار موبائل سیٹ ،10500روپے کل رقم اور 52پتے تاش بھی برآمد کر لیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر