کلین اینڈ گرین بلامبٹ ہماری اولین ترجیح ہے ،عمران الدین

کلین اینڈ گرین بلامبٹ ہماری اولین ترجیح ہے ،عمران الدین

  

تیمرگرہ( بیور ورپورٹ) تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین بلامبٹ ہمارا ترجیح ہے ،سہ ماہی صفائی مہم میں تحصیل بلامبٹ کو صفائی کے حوالے سے ایک مثالی تحصیل بنائیں گئے ، عوام ، تاجر برادری ، بلدیاتی نمائندگان ، طلباء ، سول سوسائٹی کے افراد صفائی مہم میں بھر پور شرکت کرئے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل کونسل بلامبٹ کے ممبران ، کونسلران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اے ڈی بلدیات لوئر دیر ، ضیاء الحق ٹی ایم او بلامبٹ اقبال حسن موجود تھے ودیگر نے بھی خطاب کیا، تحصیل ناظم بلامبٹ عمران لدین ایڈوکیٹ نے مزیدکہا کہ ٹی ایم اے بلامبٹ کے حدود میں واقع رابطہ پلوں ،پولیس چوکیوں ، شاہراہوں،بازاروں اور دیگر سرکاری عمارتوں کو خوب صورت بنانے کیلئے پٹینگ کا کام جاری ہے، مقررین نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ماحول صاف ستھرا اور خوب صورت بنانے کیلئے ہم سب کو چاہیے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں انہوں نے تاجروں عوام اور طلباء سے اپیل کی کہ علاقہ کے صفائی میں ہمارے تعاون کریں اور جہاں بھی گندگی نظر آئیں تو ہمیں فوری طور اطلاع کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -