سپینکئی پلو ڈھیری کی مائننگ رینج کے لئے ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے

سپینکئی پلو ڈھیری کی مائننگ رینج کے لئے ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے

بخشالی (نمائندہ پاکستان) سپینکئی پلو ڈھیری کی مائننگ رینج کے لئے ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے،حادثات کی صورت میں مناسب طبعی امداد میسر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پی کے 49کے نامزد امیدوار ابراہیم بلند نے بخشالی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپینکئی پلو ڈھیر ی کے پہاڑی سلسلوں میں واقع مائننگ رینج میں آئے روز مزدور اور کاریگر مختلف حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مائننگ ڈیپارٹمنٹ ،رائلٹی انواع واقسام کے بھاری بھرکم ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن بیچارے مزدور اور کاریگروں کے لئے آج تک نہ کسی ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا نہ کوئی ابتدائی طبعی امداد کی مرکز کا انتظام کیا گیا حالانکہ پالیسی کے مطابق مائننگ رینج میں ڈسپنسری کا ہونا لازمی ہے اس سلسلے میں انہوں نے حکومت اور متعلقہ اہلکاروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ سورے غر تا پلو ڈھیر ی مائننگ رینج میں کسی مناسب جگہ پر ڈسپنسر کا قیام عمل میں لائی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر