الپوری ،درہ آدم خیل میں کوئلہ کان میں دھماکہ ،6 کان کن جھلس گئے

الپوری ،درہ آدم خیل میں کوئلہ کان میں دھماکہ ،6 کان کن جھلس گئے

الپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر)درہ ادم خیل کے علاقے اخوڑ وال میں کوئلہ کان میں دھماکہ۔شانگلہ کے چھ کان کن جھلس کر شدید زخمی۔زخمی ہونے والے چھ محنت کشوں کا تعلق شانگلہ شاہ پور سے ہے ۔زخمیوں کو درہ ادم خیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ شاہ پور سے تعلق رکھنے والے چھ کان کن جو درہ ادم خیل کے علاقے اخوڑ وال کے ایک کوئلہ کان میں کام کر رہے تھے کے ساندہ گیس پھٹنے سے دھماکہ ہوا ، جس میں چھ افراد جھلس کر زخمی ہوئے ،زخمی ہونے والوں میں زرود ولد نقش،سلیم داد ولد پالس،عمر زمان ولد کریم داد ، لعل زادہ ولد کریم داد ، محمد سین ولد شتمند ، عمر فاروق ولد محمد خان شامل ہیں جن کا تعلق شانگلہ کے ایک ہی گاؤں شاہ پور سے ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی کوئلے کان میں دھماکے سے شانگلہ کے چار افراد جان بحق جبکہ دو زخمی ہوئے تھے ،بدقسمتی سے ہر ہفتے شانگلہ کے محنت کش کوئلہ کانوں میں حادثوں کے شکار ہوتے ہیں مگر شانگلہ میں اس کے بچوں کیلئے نہ توکئی کالج ہے نہ کوئی سکول ، نہ کوئی ہسپتال اور نہ کوئی دیگر سہولت۔2015میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق شانگلہ میں 60فیصد سے زائدمحنت کش کوئلے کے کانوں میں مزدوری کرتے ہیں جن میں کثیر تعداد 20سال سے کم عمر افراد کے ہیں ، کوئلہ کان میں جان بحق ہونے والے مزدوروں کے بچے یتیم ہوجاتے ہیں اور یہ بھی کوئلے کے کانوں میں جاکر مزدوری کرتے ہیں جو کہ سب سے بڑا المیہ ہے ۔حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کوئلے کے کانوں میں مزدوری کرنے والے محنت کشوں کی لائف انشونس سمیت اس کے بچوں کیلئے خصوصی پیکج تشکیل دیں تاکہ ایسے حادثوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کے اہل خانہ اوربچوں کی مستقبل محفوظ ہوسکے اور ان کے تعلیم ، صحت اور پھر روزگار کا بندوبست اس پیکج کا حصہ ہونا چاہئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر