ٹی ایم اے پبی پارکنگ فیس ،تحصیل کونسل کے ممبران سراپا احتجاج

ٹی ایم اے پبی پارکنگ فیس ،تحصیل کونسل کے ممبران سراپا احتجاج

  

پبی (نمائندہ پاکستان) ٹی ایم اے پبی کاپارکنگ فیس این ایچ اے کے حوا لہ کرنے کے خلاف تحصیل کو نسل پبی کے ممبران اور ناظم سر اپا احتجاج ٹی ایم پبی کی آمدنی کسی صورت اورادارے کونہیں دینگے پبی بازار میں جی ٹی روڈ کی بو ٹیفکیشن پر کروڑوں روپے ٹی ایم اے نے لگا ئے سٹریٹ لائٹ ٹی ایم اے نے لگا ئیں اگر حکو مت نے فیصلہ واپس نہیں لیا تو تحصیل کو نسل پبی کے تمام ممبران کارکنان کے ہمراہ اس کے خلاف جی ٹیروڈ پر دھر نا دینگے اور صفا ئی سمیت دیگر کا موں کا با ئیکاٹ کر ینگے تفصیلات کے مطا بق تحصیل کونسل پبی کاہنگا می اجلاس زیر صدارت کنونیئر سا جد لالا منعقدہوا اجلاس میں حز ب اقتدار اورحزب اختلاف کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ناظم میاں مرتضیٰ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے اور ٹی ایم اے پبی کے در میا ن پارکنگ فیس کاتنا زعہ چل رہا ہے حکو مت پارکنگ فیس اور دیگرلو کل ٹیکس کی آمدنی این ایچ اے کو دینا چا ہتی ہے جس کی ہم بھر پور مذ مت کر تے ہیں ٹی ایم اے پبی نے پبی بازار میں جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لا ئٹ لگا ئیں بو ٹفیکشن پر کروڑوں روپے خرچ کئے علاقے کی صفا ئی ستھرائی سمیت دیگر میو نسپل سہو لیات ہم دے رہے ہیں کو نسل کے تمام ممبران نے اس فیصلے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -