تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کیا:خواجہ محمد خان ہوتی
رستم(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکز ی رہنماء خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی، تبدیلی کے نام ووٹ لینے والوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ،ممبران اسمبلی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور نہ ہی اپنی مدت حکومت میں کوئی میگا پراجیکٹ مکمل کیا ، سینٹ انتخابات میں تحریک کے ممبران اسمبلی نے ووٹ فروخت کرکے تبدیلی سرکار کی اصل تبدیلی دیکھا ئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجہ مچھی میں اے این پی مرکزی کونسل کے ممبر محمد جمال باچا ایڈوکیٹ کے حجرے میں ان کے بیٹے فیصل جمال باچا کے شادی کی مبارک باد کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سابقہ ناظم ادریس خان ،ضلعی ممبر نعیم باچا اور محمد انور خان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے تمام انتخابی وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ممبران اسمبلی کے کارکنان مایوس ہیں جس کی وجہ سے روز بروز تحریک انصاف کے کارکنان اپنے پارٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں اور جوق درجوق پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ضلع مردان عبرت ناک شکست سے دوچار ہوگی جوتاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آخر میں خواجہ محمد خان ہوتی نے فیصل جمال باچا کو شادی کی مبارک باد پیش کی