ڈیرہ میں جوانسال لڑکی اغواء کاروں کے چنگل سے فرار

ڈیرہ میں جوانسال لڑکی اغواء کاروں کے چنگل سے فرار

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں منڈی ٹاؤن سے آٹھ ماہ قبل اغواء ہونیوالی سترہ سالہ لڑکی ملزم کے چونگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں سترہ سالہ دل آویزاں محسود نے رپورٹ کرائی ہے کہ آٹھ ماہ قبل وہ اپنے گھر سے کوئی چیز خریدنے کیلئے نکلی تو گلی میں ملزم محمد عدنان گنڈہ پور ولد رمضان سکنہ عمر ٹاؤن نے مجھے نشہ آور چیز سنگھا کر اغواء کیا اور اپنے گھر میں لے جا کر چھوڑ دیا جب مجھے ہوش آیا تو ایک عورت اور بچے گھر میں موجود تھے جو ملزم کی بیوی اور بچے تھے ملزم نے مجھے بتایا کہ اب تم یہاں پر میری بیوی بن کر رہو گی جو میں نے موقع پا کر آج موقع سے فرار ہوئی اور تھانہ پہنچ کر رپورٹ کر رہی ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -