ٹوپی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

ٹوپی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

  

یارحسین(نمائندہ پاکستان)ٹوپی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،ڈکیتی ،راہزی اور منشیات فروشی میں مطلوب کئی ملزمان دھرلیے گئے اسلحہ برآمدجبکہ شریف و مہذب شہریوں کو لوٹنے والے جیب تراش گروہ کی سرغنہ 2خواتین گرفتار ،لوٹی ہوئی رقم برآمد ۔ ڈی پی او صوابی سہیل خالد کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انکی خصوصی ہدایت پر علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ ٹارگیٹیڈ آپریشن جاری ہے جسکے تحت ڈی ایس پی ٹوپی حیدر خان کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی خالد اقبال خان نے دیگرپولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو ڈکیتی اور منشیات فروشی کے الزام میں مطلوب مجرم اشتہاری شاہ جہان سکنہ میاں کلے حال سٹیفا نہر کو گرفتار کیا ملزم کے خلاف ڈکیتی ،اور منشیات سمگل کرنے کے مقدمات درج تھے دریں اثناء ایک اور کامیاب کاروائی میں دو نوسر باز خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ رقم برآمد کی گئی تھانہ ٹوپی میں مدعی رحیم شاہ سکنہ گندف نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا تھاکہ میں رقم مبلع 10لاکھ روپے ٹوپی بازار بنک اکاؤنٹ میں جمع کرانے لارہاتھا کہ راستے میں تیز رفتار رکشہ میں موجود جیب تراش ماسٹر مائنڈ دو مستورات نے 2لاکھ روپے سرقہ کرکے فرار ہوئیں اس واقع پر اصل ملزمان کی سراغ رسانی اور پتہ براری و برآمدگی کیلئے ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹوپی حیدر خان ،ایس ایچ او ٹوپی خالد اقبال خان ،سب انسپکٹر نیاز گل خان اور اے ایس آئی افتخار شاہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی جسمیں اصل ملزمان جیب تراش گروہ کے سرغنہ کو بے نقاب اور گرفتار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی جس پر دن را ت محنت کرکے بھر پور کوشش کے نتیجہ میں ملزمان مستورات مسماۃ ریحاز اور مسماۃ صبیہ ساکنان غازی کو مدعی کی شناخت پر حراست میں لے لیا گیا جس سے تفتیشی لوازمات ،مال مسروقہ رقم برآمد گی اور شرکا واردات پر تفتیش کی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -